پاکستانی خبریں

9 مئی کو فوج کا تختہ الٹانے کی کوشش کی گئی، یہ ملک کے خلاف بغاوت تھی،شہباز شریف

خلیج اردو
لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک میں وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں الیکشن طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے چاہیئے۔

ہم پوری تیاری کے ساتھ الیکشن مہم میں جائیں گے۔ موصول ہونے والی ہزاروں درخواست گزاروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرکے الیکشن مہم میں جائیں گے۔

لاہور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک سوچی سمجھی سازش تھی ۔ اس روز فوج کا تختہ الٹانے کی کوشش کی گئی۔

مسٹر شریف نے کہا کہ کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف،تحریک تباہی بن جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button