پاکستانی خبریں

احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ وکلاء نے ریفرنس میں مزید 3 گواہاں پر جرح مکمل کرلی

خلیج اردو
اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ وکلاء نے ریفرنس میں مزید 3 گواہاں پر جرح مکمل کرلی ۔ کیس کا احوال جانتے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی ۔ بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

 

دوران سماعت کیس میں ضمانت کی درخواست پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرنے موقف اپنایاکہ چیئرمین نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ 10ماہ قبل بھی نیب کا یہی موقف تھا ۔ نیب کو کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیرموثر ہے ۔

 

عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری منظور کر لی۔ مرکزی کیس میں دوران سماعت استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ عدالت نے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی۔

 

ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button