پاکستانی خبریں

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ہائیکورٹ کیلئے چیف جسٹس کی نامزدگی کا فیصلہ ہوگیا۔

 

چیئرمین جوڈیشل کمیشن قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئے۔تاریخ میں پہلی بار سینئر ترین جج کو چیف جسٹس مقرر کرنے کے بجائے ٹاپ تھری ججز میں سے چیف جسٹس کا انتخاب ہوا۔

 

دوسری طرف جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کردی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کے نام متفقہ منظور دی۔جوڈیشل کمیشن نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو حتمی منظور کیلئے بھجوادیا.

 

جسٹس شفیع صدیقی سینئر ترین جج ہونے کے باعث قائمقام چیف جسٹس فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button