پاکستانی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

مجھے سب پتہ ہے کہ ٹیم میں کون کیا کررہا ہے، جلد ٹیم میں بڑی سرجری کروں گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

خلیج اردو
نیویارک:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں بڑی سرجری کروں گا، حالات اس نہج پے پہنچ گئے ہیں کہ چھوٹی سرجری سے اس کا علاج نہیں ہوسکتا۔

 

بھارت سے شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں محسن نقوی نے کہا کہ وقت آگیا ہے باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اچھی طرح معلوم ہے ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی،، قوم جلد بڑی سرجری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button