پاکستانی خبریں

جب وقت آئے گا تو وفاق کو بتاؤں گا کہ صوبائی خودمختاری کیا ہوتی ہے،علی امین گنڈاپور

خلیج اردو
پشاور: وزیر اعلی ٰ خیبر پختو نخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم پورا ہوگا پھر ان کو بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے۔

 

وزیر اعلی ٰ خیبر پختو نخواعلی امین گنڈاپور کی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لئے بجٹ پہلے پیش کررہے ہیں،وفاق کی جانب سے بجٹ میں کوئی کمی آئی تو اس کو پورا کر لیں گے، ہم بجٹ پاس کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاق کو 15دن کا وقت دیا ہے،جب ٹائم پورا ہوگا پھر ان کو بتاؤں گا بٹن کس کا ہے اور صوبہ کس کا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button