معلومات

سونا مہنگا ہو گیا؟ سرمایہ کاروں کے لیے چاندی تیزی سے پرکشش متبادل بن گئی

خلیج اردو

دبئی: دہائیوں سے سونا سرمایہ کاروں کے لیے عدم استحکام کے دوران سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا رہا ہے، مگر اس سال عالمی غیر یقینی صورتحال اور صنعتی طلب میں اضافے کے باعث چاندی نے غیر محسوس انداز میں اپنی قدر میں نمایاں اضافہ کر کے سونے کے متبادل کے طور پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ کمزور بانڈ ییلڈز اور عالمی قرضوں کے بڑھتے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔

کیپیٹل ڈاٹ کام کی سینئر مارکیٹ تجزیہ کار ڈینیلا سبین ہیتھورن کے مطابق حالیہ تیزی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرمایہ کار روایتی کرنسیوں سے ہٹ کر قیمتی دھاتوں میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، “گزشتہ ہفتوں کے دوران قیمتی دھاتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ سرمایہ کار امریکی ڈالر جیسی فیاٹ کرنسیوں سے ہٹ کر اپنی دولت کے تحفظ کے لیے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مالیاتی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال نے محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ کیا ہے، جبکہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے متوقع نرم مالیاتی پالیسیوں نے بھی ان دھاتوں کی قیمتوں کو مزید سہارا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button