خلیج اردو
الخور: ایران میں ایک زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل احتجاج کیا اور اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا۔
ایران میں جاری مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن پر ایرانی فٹبال ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایرانی ترانےکی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑے رہے۔
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں آج انگلینڈ نے ایران کودو کےمقابلےمیں چھ گول سے ہرا دیا۔ اانگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔
وقفے تک اسکور تین صفر تھا، دوسرے ہا ف میں بھی انگلش ٹیم کا ایران پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی۔
انگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا ، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔