خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے مابین دو روزہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ مذاکرات کے حوالے سے امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ حکام نے 6 مارچ کو پاکستانی ہم منصب حکام کے ساتھ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا آغاز کیا، دو روزہ پالیسی پر مبنی اجلاس کی صدارت امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ نے کی، پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ سید حیدر شاہ نے کی۔
ڈائیلاگ نے پاکستان اور وسیع تر خطے میں انسداد دہشت گردی کے منظر نامے پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا،
ان شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی جہاں امریکہ اور پاکستان علاقائی اور عالمی خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں،
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے پاک امریکہ ڈائیلاگ میں تعاون کو بہتر بنانے، انتہا پسندی کی روک تھام اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہتر تعاون پر اتفاق کیا گیا، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے