پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

امریکی سینٹکام کمانڈر کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجہ سے ملاقات،اہم سیکورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو

راولپنڈی : امریکی سینٹکام کمانڈر نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف اور امریکی سینٹکام کمانڈر کے مابین ہونے والی ون آن ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

وفود کی سطح پر ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین افواج کے تربیتی پروگرام پر بھی بحث ہوئی۔

 

امریکی سینٹکام کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسداد دہشت گردی کے تجربات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

 

بعد ازاں امریکی فوجی وفد نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button