متحدہ عرب امارات

اپنی ہی قومیت سے تعلق رکھنے والے چھ افراد پر حملہ کرنے والے دس غیر ملکیوں کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو

دبئی : اپنی قومیت کے چھ دیگر افراد پر حملہ کرنے پر دس غیر ملکیوں کو 7,000 درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

ملزمان میں سے چھ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے۔ ان کی عمریں 30 سے ​​52 سال کے درمیان ہیں۔

 

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جان بوجھ کرمتاثرین پر حملہ کیا اور ان میں سے ایک کو عمارت کی بالکونی سے دھکا دیا جس میں وہ رہائش پزیر تھے۔

 

یہ تمام افراد عجمان کے الجرف کے صنعتی علاقے میں رہتے ہیں۔

 

عمارت کی بالکونی سے گرنے والا متاثرہ شخص 10 فیصد تک مستقل طور پر معذور ہو گیا تھا۔

 

حملہ کرنے والے پانچ دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ 20 دن سے زیادہ اپنا ذاتی کام نہیں کر سکے اور انہیں جسمانی اور ذہنی نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button