
خلیج اردو
ریاض : دبنگ دی ٹوور ری لوڈڈ جو سلمان خان کا مشہور عالمی ایونٹ ہے اور پوری دنیا میں مقبول ہے، وہ اب ریاض آرہا ہے۔ یہ دس دمبر کو نمائش کیلئے پیش ہوگی۔
سپر اسٹار سلمان خان نے بدھ کو اپنے صارفین سے پوچھا ہے کہ کیا وہ تیار ہے اس بڑے ایونٹ کیلئے؟
سعودی دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایرینا پریڈ زون میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سلمان کے ساتھ شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈس، پربھو دیوا، سائی منجریکر، گرو رندھاوا، آیوش شرما، کمال خان، منیش پال اور سنیل گروور شامل ہوں گے۔
See you Riyadh on 10th Dec @Turki_alalshikh @RiyadhSeason @theJAEvents @patel_jordy #AdilJagmagia @SohailKhan @BeingSalmanKhan @TheShilpaShetty @Asli_Jacqueline @PDdancing @saieemmanjrekar @GuruOfficial #AayushSharma @imKamaalKhan @ManishPaul03 @WhoSunilGrover @TheBushraMahdi pic.twitter.com/bvU8c8g8Q6
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 30, 2021
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم آنتم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس کا مطلب ہے حتمی سچ۔ فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کاروبار نہیں کیا لیکن ایک انٹرویو میں سلمان خان نے وضاحت کی کہ اس فلم کے حوالے سے میری موجودگی کو لے کر لوگ فلم نہیں دیکھے رہے تھے۔ لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ میرا صرف پانچ سے پندرہ منٹ کا رول ہے۔
تاہم فلم دیکھنے کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ میں اس میں موجود ہوں اور یوں اب شائقین فلم دیکھنے آرہے ہیں۔
فلم کو سلمان خان گجرات اور دہلی میں پروموٹ کرے گا جبکہ اس کے بہنوئی آیوش شرما جس نے فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے اور سلمان خان نے ایک پولیس آفیسر کا ، وہ اس فلم کو ممبئی میں پروموٹ کریں گے۔
Source : Khaleej Times