متحدہ عرب امارات

بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا امن برقرار رکھنے کیلئے وطن کے محافظ مصروف عمل ہیں،دہشتگردوں کی موجودگی بارے خفیہ معلومات ملنے پر سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

خلیج اردو

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشنز ، 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا،

 

پاک فوج نے ایک بار پھر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں پر علاقہ عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button