خلیج اردو
اسلام آباد: ایک خاتون جس نے سوشل میڈیا اپلیکیشن واٹس اپ کا استعمال کرکے ایک شخص کی بے عزتی کی تھی، کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ متائثرہ شخص کو 23ہزار درہم کا ہرجانہ ادا کرے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق اس شخص نے خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں خاتون کے بدسلوکی کے پیغامات کے نتیجے میں مبینہ طور پر ہونے والے اخلاقی اور مادی نقصانات کی شکایت کی اور اس کے بدلے 600,000 درہم معاوضے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ شخص نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون نے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے اس کی توہین کی اور بدسلوکی کی جس سے وہ نفسیاتی طور پر متاثر ہوا۔ ان کے توہین آمیز پیغامات نے اپنے لوگوں اور ساتھیوں میں میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔
خاتون کو قبل ازیں ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے مرد کی توہین اور آن لائن قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جانے کے بعد غیر حاضری میں 5000 درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
Source: Khaleej Times