متحدہ عرب امارات

دبئی ائیرپورٹ پر سمارٹ گیٹس دوبارہ فعال ہوگے

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلیےسمارٹ گیٹس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

 

دوبئی(خلیج اردو):جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش و امور خارجہ ڈی جی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمینل 3 پر اب مسافر سمارٹ گیٹس کا استعمال کرکے پاسپورٹ اسکین کرتے ہوئے سفر کر پائیں گے۔

جی ڈی آر ایف اے کے ڈی جی میجر جنرل محمد آل مزاری کے مطابق سمارٹ گیٹس کو دوبارہ فعال بنانے کا مقصد سفر کو آسان بنانا اور مسافروں کو سہولت دینا ہے۔ یہ سفر کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ ہے اور اس سے کورونا کو شکست دینا آسان ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کا دبئی کے محفوظ سفر کی سہولیات پر اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔

آل مزاری نے یقین دلایا کہ ڈی جی آد ایف آے دبئی مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کی کہ سفری پوائنٹس کو محفوظ ترین بنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button