خلیج اردو
دبئی: دبئی میں دو ٹیکسی ڈرائیوروں اور ایک آر ٹی اے پارکنگ انسپکٹر کو ان کی ایمانداری اور اچھے اخلاق پر نوازا گیا ہے۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مطر محمد الطائر نے انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیے اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
آر ٹی اے نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمیں میں ایسی ایمانداری، دیانتداری اور اخلاقیات کے حامل ملازمین پر فخر ہے۔
پارکنگ انسپکٹر عبید مفتاح عبداللہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں لگن اور خلوص پر اعزاز سے نوازا گیا۔
دبئی ٹیکسی کارپوریش ڈی ٹی سی کی نینسی اورگو نے ایک مسافر کے ذریعے اپنی ٹیکسی میں پیچھے رہ جانے والے ایک ملین درہم پر مشتمل ایک بیگ حوالے کیا۔
کار ٹیکسی کے ڈرائیور عمر الطاف حسین نے ایک گاہک کو پرس واپس کر دیا جس نے اسے اپنی ٹیکسی میں چھوڑ دیا تھا۔
اعزاز سے نوازنے کی تقریب میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد بہروزیان، دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے سی ای او منصور الفلاسی اور ٹریفک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین البنا نے بھی شرکت کی۔
Source: Khaleej Times