
خلیج اردو: شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (SRTA) ) نے اعلان کیا ہے کہ شیخ سلطان بن صقر القاسمی اسٹریٹ، شیخ عبدالکریم البکری اسکوائر سے راشد بن محمد بن خادم اسکوائر تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 21 جولائی سے 10 اگست تک تین ہفتوں کے لیے بند رہے گی-
SRTA نے ٹویٹ کیا کہ: "شہر کی امارت میں تعمیر و بحالی کے کام کو مکمل کرنے اور سڑکوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، اتھارٹی نوٹ کرتی ہے کہ شیخ سلطان بن صقر القاسمی اسٹریٹ شیخ عبدالکریم البکری اسکوائر سے راشد بن محمد بن خادم اسکوائر کی سمت میں بند رہے گی۔
ڈرائیوروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔