خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔
سوگ سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید ، میرا بھائی، میرا سرپرست، میرا استاد تھے۔ اللہ کرے آپ کی روح کو سکون ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ہر دل عزیز شہری ملک کو بااختیار بنانے کے مرحلے میں کردار ادا کرنے والے رہنما، اور اپنے سفر کے محافظ کو کھو دیا ہے۔
انکے کارنامے، حکمت، سخاوت اور اقدامات قوم کے کونے کونے میں گونجتے ہیں۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان آج بروز جمعہ 13 مئی کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
Source: Khaleej Times