متحدہ عرب امارات

عمرہ سیزن جلد ختم ہونے کے قریب : شہریوں سے جلد از جلد ویزہ کی بکنگ کی اپیل کر دی گئی

 

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وہ شہری اور رہائشی جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ویزہ وصول کریں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی مسافروں کے لیے آخری ویزے 15 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔عمرہ سیزن 31 مئی کو ختم ہو جائے گا جبکہ زائرین کے لیے سعودی عرب چھوڑنے کا آخری دن 29 جون ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ عمرہ سیزن شوال کے ہجری مہینے کے آخر تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں رواں سال مارچ کے آغاز میں کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے عازمین حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودیہ نے حرمین شریفین سمیت تمام مساجد میں اور تمام کھلی اور بند جگہوں پر سماجی دوری کے شرائط کو ختم کیے گئے ہیں تاہم مساجد اور دیگر اندرونی سہولیات کے اندر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button