
دبئی : خلیج ٹائمز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر دبئی کے مساجد اور جائے نمازوں میں خواتین کی نماز پڑھنے والے جگہیں بند ہونگی۔
بیس جولائی کے دن ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت ان جگہوں کو بند کیا جائے گا جن میں عام طور پر خواتین کی نماز پڑھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ان مقامات میں مردوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے۔ عید کی نماز کیلیے پندرہ منٹ کا دورانیہ مختص کیا گیا ہے۔
عورتوں کی نماز پڑھنے کی جگہ پر وضو کرنے والی جگہوں اور باتھ روم کو بند رکھا جائے گا۔
عید کے موقع پر ہاتھ ملانے ، گلے ملنے یا دیگر ہجوم پیدا کرنے پر پابندی ہوگی۔ وہ افراد جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو ، کیلیے عید کی نماز مسجد میں پڑھنے پر پابندی ہوگی۔
Source : Khaleej Times