خلیج اردو
مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیل کا عمل اگلے ہفتے سراانجام دیا جائے گا جس میں 166 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں پر مشتمل ٹیم حصہ گی۔
حرمین شریفین کے امور کے صدر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں غلاف کعبہ کی تبدیل کا عمل مکمل ہوگا۔ ڈاکٹر السدیس نے مسلمانوں کے قبلہ مقدس میں سعودی قیادت کی دلچسپی، دین اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی خواہش پر زور دیا۔
خانہ کعبہ کے امور کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعد بن محمد المحمید نے کہا کہ غلاف کعبہ بنانے کے عمل کو شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تقریباً 200 کاریگر اور تکنیکی ماہرین نے سرانجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپلیکس کے شعبہ جات میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ، مینوئل ویونگ ، پرنٹنگ ، بیلٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ غلاف کعبہ کی سلائی اور اس کی ترتیب والے سیکشن میں موجود ہیں۔ اس عمل میں استعمال ہونے والی سلائی مشین دنیا میں سب سے لمبی سلائی مشین ہے جس کی لمبائی 16 میٹر ہے۔
ڈاکٹر الحمید نے مزید کہا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام خام ریشم ،120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال ہوئے