خلیج اردو
ابوظہبی:بھارتی خوش نصیب شہری گل انداز احمد شوکت نے ابوظہبی کی دوسری ہفتہ وار الیکٹرانک ڈرا میں پانچ لاکھ درہم کی بڑی انعام جیت لی۔
گل انداز احمد قطر کے دارلحکومت دوحہ میں رہتے ہیں تاہم انہوں نے وہاں سے بیٹھ کر قرعہ اندازی کا ٹکٹ خریدا اور انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
احمد شوکت کا کہنا ہے انعامی رقم جیتنے کے بعد ان کا یقین اور بھی پختہ ہوگیا ہے کہ فروری انکے لئے ایک خوش قسمت مہینہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ فروری انکے لئے اس لئے ںلبھی خو لش نصیب ہے کیونکہ اس ماہ کے دوران انکے دونوں بچے پیدا ہوئے۔
احمد شوکت نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے ہر ہفتے قرعہ اندازی کی ٹکٹ خریدرے آرہے ہیں۔روزانہ اس امید کے ساتھ اخبار اور خبریں دکھتا رہتا کہ اسکا انعام ضرور ملے۔مجھے بہت خوشی ہے کہ آخرکار میری قسمت کا بند دروازہ کھل گیا۔
منتظمین کی جانب سے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں انعامی رقم دوگنی کر کے پانچ لاکھ کی گئی تھی۔
احمد شوکت نے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ ٹکٹ خریدتے رہی کیا پتہ کس وقت قمست مہںربان ہوجائے۔
منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں ماہ ہانچ پانچ لاکھ درہم کی دو مزید قرعی اندازیاں بھی ہو گی۔
تین مارچ کو ہونے والی گرینڈ قرعی اندازی میں پہلا انعام 12 ملین درہم جبکہ دوسرا انعام ایک ملین درہم کا ہوگا۔۔۔اس کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔
Source : Khaleej Times