متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:بین القوامی میڈیا نے ترک صدر کے دورے کی سیاسی اور اقتصادی اہمیت جو اجاگر کیا

خلیج اردو
ابوظہبی:ترک صدر رجب طیب اردگان متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر ہیں۔بین القوامی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت جو اجاگر کیا گیا۔

عالمی میڈیا نے دونوں ممالک کے بہتر اور مستحکم تعلقات کو خطے کے امن و استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا میں دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کے چرچے دیکھائی دئیے۔ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے گزشتہ سال نومبر میں دورہ ترکی کے بالعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق نو برس بعد ترک صدر کا دورہ متحدہ عرب امارات انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترک صدر طیب اروگان بھی دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کو علاقائی سلامتی اور امن کیلئے ناگزیر ہیں۔

روسی میڈیا نے ترک صدر کے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری اور تعاون کے حوالے سے بیان کو خصوصی اجاگر کیا۔روسی میڈیا نے طیب اردوگان کے اس بیان کو شائع کیا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری کو خطے کیلئے اہم قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات میں طیب اردوگان کو خوش آمدید کہنے کیلئے برج خلیفہ کو ترک اور متحدہ عرب امارات کے قومی ہرچموں سے سجایا گیا۔

بی بی سی نے ترک صدر کے دورے کے دونوں ممالک کے مابین معاشی شراکت داری کو بہتر کرنے پر اثرات کو اجاگر کیا۔طیب اردوگان کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور ترکی کے مابین دفاع،صحت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں بارہ معاہدوں پر دستخط کئے جاینگے۔

سی این این عرب نے "اردوگان کے دورے کو خوش آمدید کہنے کیلئے برخ خلیفہ پر ترکی کا جھنڈا سجادیا گیا”کے عنوان سے خصوصی آرٹیکل شائع کیا گیا۔آرٹیکل میں ترک صدر کے متحدہ عرب امارات میں شاندار استقبال کو اجاگر کیا گیا۔سی این این نے لکھا کہ ترک صدر حوثیوں کے حالیہ حملوں پر اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کررہے ہیں۔

بلومبرگ نے طیب اردوگان کے دورے کو دونوں ممالک کے مابین کمرشل اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون قرار دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button