خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایکسپو 2020 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے۔ابو ظہبی میں میں ترک صدر نے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زد النہیان سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترک صدر کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
Source : Khaleej Times