متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات داخلے کا اجازت نامہ اور ویزے کی معلومات

اجازت نامہ متحدہ عرب امارات سے باہر پھنسے شہریوں کے لئے ہے انٹری پرمٹ پر آنے والوں کے لئے کوئی اجازت نامہ نہیں

(خلیج اردو دوبئی ) متحدہ عرب امارات میں ویزہ قوانین میں تبدیلی سے بڑے پیمانے پر ہلچل مچ گئی ہے کیونکہ ہزاروں افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کے ورک پرمٹ ہیں اور امارات سے باہر ہے تو آنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد کے لئے اجازت نامہ یا اپرول لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سفر کرنے والوں کو کویڈ 19 کا منفی ٹیسٹ بھی درکار ہوگا ۔

متحدہ عرب امارات نے نئے قوانین جاری کئے ہیں جس کے مطابق 12جولائی سے پرانا قانون ختم ہوجائے گا جس کے مطابق تمام ویزوں کی معیاد 31 دسمبر تک کار آمد قرار دیئے گئے تھے ۔

رہائشی ویزہ ہولڈرز جو ملک سے باہر ہے اور انکے ویزہ ختم ہوچکا ہے انکے لئے حکم ہے کہ اجازت نامہ حاصل کر کے متحدہ عرب امارات آنے کی تیاری کریں ۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد ایک مہینہ میں اپنا ویزہ رینیو کرے اگر ویزہ کی معیاد ختم ہوچکی ہو۔

جن افراد کا ویزہ رہائشی ہو اور ختم ہوا ہو تو تین مہینوں میں رینیول کرلیں ۔
جن افراد کا ویزہ مارچ سے پہلے جاری ہوا ہو اور سفر نہیں ہوا تو وہ منسوخ قرار دیئے گئے ہیں جس کے بارے مزید اطلاعات نہیں ہے کہ رقم واپس ہوگی یا اسی رقم پر دوبارہ ویزہ جاری کیا جائے گا ۔

جس افراد کو اپرول نہیں مل رہی وہ کوشش کرتے رہے یا اپنی کمپنی کو خبر دار کرے کہ ہمارے لئے اپرول کا بندوبست کریں ۔ اپرول نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کی زیادہ تعداد میں اپلائی کرنا بتایا جارہا ہے جس افراد کے پاس ویزہ ہو انکو اپرول دینے کا حکم جاری ہو چکا ہے۔

جن افراد کو 12 جولائی کے بعد انٹری پرمٹ ہا ویزٹ ویزہ جاری ہوا ہو انکے لئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں جبکہ کویڈ منفی کا رزلٹ لازمی ہونا چاہئے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button