متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مختلف سروسز کا حصول ہوگا محفوظ ، فیس آئی ڈی کی نئی سہولت زیرمشاہدہ ہے

خلیج اردو
15 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات ایک ایسے سروسز کو ڈیویلپ کرنے کے مراحل میں ہے جہاں ٹیکنالوجی کے استعمال سے چہرے کی شناخت ہو پائے گی۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں یہ ٹیکنالوجی مددگار ہوگی اور یہاں روایتی طریقوں کے شناخت کے بجائے ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی ڈیز کی تصدیق ہو پائے گی ۔ یعنی یہ ممکن ہے کہ رویتی شناخت کارڈ یا دیگر آئی ڈیز کی ضرورت ہی ختم ہو۔

اس بات کا فیصلہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ۔ اتوار کو ہونے والے اس اجلاس میں کابینہ نے چہرے کو پہچاننے والئ ٹیکنالوجی کی منظوری دی جس کے ذریعے انسان کی شناخت ہو پائے گی اور یہ فرسودہ کاغزات کے نظام سے جدید طریقے سے انسان کی شناخت کے نظام کیلئے ایک قدم ہے۔

اس کی اجازت وزارت داخلہ نے دی ہے جہاں وزارت داخلہ اس کی ملک بھر میں مزید استعمال کو پھیلائے گی اور اس منصوبے کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا اور خاطرخواہ نتائج کے بعد اسے امپلیمنٹ کیا جائے۔ کابینہ نے انلائن کام کرنے سے متعلق نئے ٹیم بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کام کا طریقہ کار الگ ہوگا اور انداز بدلیں گے۔ اجلاس کے دوران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کے مشن ہوپ کے ثمرات سے نوجوان نسل کو اگاہ کرنے اور ان کی اس معاملے میں شراکت داری کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button