متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں الحسن اپلیکیشن کے حوالے سے پی سی آر ٹیسٹ کی معیاد میں کمی،روزمرہ کےکورونا وائرس کیسز ایک ہفتے میں دوگنے ہونے پر اقدام لیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے الحوسن اپلیکیشن کی معیاد میں الحسن ایپ پر گرین پاس کی میعاد 30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کو منفی ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے بعد 14 دن کا گرین پاس ملے گا۔

یہ اس وقت سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز ایک ہفتے میں دوگنے ہو گئے۔

ایک نیوز کانفرنس میں حکومتی ترجمان نے بتایا کہ نئے ضوابط کا اطلاق 15 جون بروز بدھ سے ہوگا۔

یاد رہے کہ ملک کے دارلحکومت ابوظہبی میں زیادہ تر عوامی اور پرکشش مقامات پر داخلے کی اجازت صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنکے پاس گرین پاس موجود ہوں۔

تاہم اب گرین پاس کی معیاد کم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button