خلیج اردو
شارجہ : شارجہ سٹی میونسپلٹی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ تمام پارک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
ایک سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام پبلک اور محلے کے پارک 14 مئی سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
پارک 17 مئی بروز منگل کو دوبارہ عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔
یہ فیصلہ وزارتوں، وفاقی اور مقامی محکموں اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کی معطلی کے ساتھ موافق ہے جو مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے سوگ میں بند کر دیئے گئے ہیں۔
میونسپلٹی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ شہر میں پبلک پارکنگ 14 مئی سے 16 مئی تک مفت ہونگی۔