متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے کامیابی سے 50 سالہ لاپتہ شخص کو ڈھونڈ نکالا

خلیج اردو

راس الخیمہ: پولیس کو ایک 50 سالہ شخص مل گیا ہے جو اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا اور جس کی تلاش کیلئے پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی کہ انہیں ایک شخص کی تلاش میں مدد دیں۔

 

راس الخیمہ پولیس نے رہائشیوں کو مطلع کیا ہے کہ ایک 50 سالہ لاپتہ شخص مل گیا ہے۔

 

اس سے قبل پیر کے روز، اتھارٹی نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ حکام سے رابطہ کریں اگر انہیں اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات ہوں۔

 

مذکورہ شخص اپنے والدین کے گھر سے لاپتہ ہے اور ذہنی طور پر بیمار ہے۔ پولیس نے تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button