
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات واپسی کے بعد قرنطینیہ نہ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے انکے لئے 14 دن قرنطینیہ ضروری نہیں مگر اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
بیرون ملک سے دبئی ائیر پورٹ کے ذریعے آنے والوں کو ہدایت ہے کہ وہ DXB کی طرف سے جاری کردہ ایپ پر خود کو رجسٹر کریں اور صحت کے بارے معلومات متعلقہ حکام تک پہنچائے ۔ دبئی واپسی کے بعد جنکا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ کرونا وائرس کے خلاف اختیاطی تدابیر پر عمل کریں جس میں ماسک پہننا ، سماجی فاصلے کا خیال رکھنا اور گلبز پہننا شامل ہے ۔
دبئی پہنچنے کے بعد جنکا ٹیسٹ مثبت آیا ہو انکے لئے ضروری ہے کہ 14 دن کے لئے قرنطینیہ میں چلے جائے ۔ کویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
دبئی میں داخلے پر دیگر امارات سے آئے افراد کے لئے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا اور دبئی سے دیگر امارات جانے والوں کے لئے یہی اصول ہوگا ۔
Source : Gulf News






