متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان اور بھارت سمیت ایشیائی ممالک کیلیے پروازوں کا شیڈول ایک بار تبدیل کر دیا

دبئی : بھارت ، پاکستان ، بنگلادیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے اور اب اکیس کے بجائے پچیس جولائی تک پروازوں کو معطل کیا گیا ہے۔

ان ممالک میں پچھلے چودہ دنوں کیلیے جانے والوں کو بھی کسی دوسرے ملک سے سفر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ ایمریٹس ایئرلائن نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کی معطلی 25 جولائی تک برقرار رہے گی۔

ایمریٹس نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان کی ویب سائیٹ پر نظر رکھیں تاکہ وہ اپڈیٹس سے آگاہ رہیں۔ تاہم پروازوں کی دوبارہ شروعات کا انحصار حکومت کی اجازت پر ہوگا۔

یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی معطلی ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button