خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں وسطی شبیل کے علاقے میں افریقی یونین کے ٹرانزیشن مشن کے اڈے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،جس کے نتیجہ میں امن مشن میں شامل جمہوریہ برونڈی کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایسی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی، سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے والے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیا۔
وزارت نے سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے صومالیہ میں افریقی یونین کے ٹرانزیشن مشن کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، وزارت نے برونڈی کی حکومت اور اس کے عوام اور اس گھناؤنے جرم کے نتیجہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا