
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں آن لائن دستاویزات غلط ثابت ہونے پر جرمانے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔
افواہوں اور سائبر کرائم سیل کے حوالے سے سے 2021 کے وفاقی حکم نامے کا قانون نمبر 34 موجود ہے۔قانون کے 14 کے مطابق وفاقی یا مقامی حکومت،کسی اداروے میں جعلی الیکٹرانک دستاویزات جمع کرانے پر سزا دی جائیگی۔
دستاویزات غلط ثابت ہونے پر قید کے ساتھ ساتھ ساڑھ سات لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
قانون کے مطابق کسی ادارے کے جعلی دستاویزات بنانے پر پکڑے جانے کی صورت میں قید کے ساتھ ساتھ تین لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جان بوجھ کر جعلی الیکٹرانک دستاویزات استعمال کرنے والے کو جعلسازی کے حوالے سے متعین سزا سنائی جائے گی۔
Source : Khaleej times