خلیج اردو
دبئی : ابوظبہی کلچرل سمٹ کا پانچواں ایڈیشن جو اگلے ہفتے منعقد ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ابوظنہی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے تصدیق کی ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے بعد پوری قوم سوگوار ہے جس کی وجہ سے اس سمٹ کا انعقاد زیادہ بہتر عمل نہیں ہوگا۔
صدارتی امور کی وزارت نے 40 دن کے سرکاری سوگ اور وزارتوں، محکموں، وفاقی اور مقامی حکومتوں کے اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام بھی ہفتہ سے تین دن کے لیے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے۔
کلچر سمٹ ابوظہبی کا انعقاد 16 سے 18 مئی 2022 تک ہونا تھا جس کیلئے شرکاء اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری طرف اس ماہ دارالحکومت میں دو دیگر بڑی تقریبات انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈ ویک اینڈ یعنی 20 اور 21 مئی کو جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 23 سے 29 مئی تک منعقد ہونا تھا۔
Source: Khaleej Times