
خلیج اردو
12 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے 1688 افراد کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اقدام اٹھایا ہے۔ ان افراد نے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پروسیکوشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایس و پیز کی خلاف ورزی کی تھی۔
1688 میں سے 47 افراد نے پرہجوم تقریب کا انعقاد کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جبکہ 1641 افراد کو ان تقریبات میں شرکت پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
.@ADPoliceHQ has referred 1,688 gathering violations to the Emergency, Crisis and Disasters Prosecution and urges all community members to adhere to precautionary measures. pic.twitter.com/nZdxXSdc4Y
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) February 11, 2021
ابوظہبی پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ میں لانے کیلئے نگرانی کی مہم تیز کردی ہے جن میں صحرا میں اجتماعات کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی علاقوں اور کھیتوں میں تقریبات کا انعقاد بھی شامل ہے۔
مختلف تقریبات میں شرکت کرنے والے ہر شخص کو 5000 ہزار درہم جبکہ ان تقریبات کا انعقاد کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ 2021 کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات میں 30،000 سے زیادہ کورونا وائرس کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں گئی ہے۔
ان خلاف ورزیوں میں سرفہرست ماسک نہ پہننا ، عوامی مقامات پر ہجوم قائم کرنا ، سماجی فاصلہ نہ رکھنا جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے کہا ہے کہ ریاستی سطح پر تمام متعلقہ حکام نگرانی کررہے ہیں اور خلاف ورزیاں کرنے والوں کا پھیچا کررہے ہیں۔
Source : Khaleej Times







