متحدہ عرب امارات

ملک میں کوئی بھی آفت آئے، پاک فوج پیش پیش: سیلاب سے متائثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راوالپنڈی : پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راشن اور مفت طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جامشورو ، گھارو ، جنوبی کراچی ،شارع فیصل، نیہا چورنگی، لسبیلہ ،تربت اور کویٹہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث جمع پانی کو نکالنے کے ساتھ ساتھ ریلف کیمپ قائم کیا ہے جہاں متاثرین کو خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں مزید ٹیمیں بھی تعینات کر دی گیی ہیں جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں گی ۔

 

پاک فوج کے جوانوں اور میڈیکل ٹیموں نے جامشورو ، گھارو ، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے متاثرین میں کھانا اور طبی مواد فراہم کی جبکہ میڈیکل ٹیموں نے بلوچستان کے علاقوں کویٹہ ، تربت اور لسبیلہ میں 1500 افراد کو مفت طبی امداد فراہم کی ہے۔

 

پاکستان میں فوج سب سے منظم ادارہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات ہنگامی صورت حال اور مشکل حالات میں امدادی کاموں میں موئثر ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عوام میں سول اداروں کی امدادی کارروائیوں پر سوال اٹھاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button