متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان رابطہ، سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

خلیج اردو

اسلام آباد : وزیراعظم کی آرمی چیف اورچئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپورتعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

 

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورچئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلی فون سیلاب متاثرین خاص طورپرسندھ میں امداد اوربحالی کی کارروائیوں سے متعلق بات چیت کی۔

 

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپورتعاون سے متعلق آگاہ کیا تو وزیراعظم نے سندھ میں رابطہ سڑکوں اورپلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کی ہدایت کی۔

 

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اورریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون اورجذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کردی۔

 

چئیرمین این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ اوربلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں بھرپورتعاون سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کومزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button