خلیج اردو
راولپنڈی:پاک فوج کے بہادر افسرگزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ آج ریس کورس راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔۔صدر ڈاکٹر ، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی اسٹاف ،، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں، سرکاری افسران، ارکان پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔اپنے پورے فوجی کیریئر کے دوران، بریگیڈیئر برکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے اور کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو کامیابی سے ختم کیا۔قوم ان کی زندگی میں شاندار خدمات اور پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے۔