متحدہ عرب امارات

پاکستانیوں کو ویزہ کے بغیر قطر میں داخلے کی اجازت ہو گی

قطر : پاکستانی شہریوں کو اب قطر میں داخلے کیلیے ویزہ کی ضررت نہیں ہوگی۔ قطر ایئرویزنے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا ہے۔

تیس دنوں کے ویزہ کا دودانیہ بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کیلیے مسافر کو کنفرم ریٹرن ٹکٹ ساتھ جمع کرانا ہوگا۔

قطر ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورثے اور ثقافت کیلیے جانا جانے والی قدیم تہذیب کی سرزمین میں اپنے پیاروں کو لائیے۔ اب آپ ویزہ کے بغیر قطر کی سیر کر سکتے ہیں جہاں آپ کو ملک پہنچنے پر ہی ویزہ دیا جائے گا۔

شرائط میں بتایا گیا ہے کہ مسافر کے پاس مجاز پاسپورٹ ہونا چاہیے۔
مسافر کے پاس مصدقہ ریٹرن ٹکٹ ہونا چاہئے۔
مسافر کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ جو کام کررہا ہوں ، ہونا لازمی ہے۔
مسافر کے پاس ہوٹل میں رہنے کی کنفرمیشن ہونی چاہیے۔
ویزہ تیس دنوں کیلیے بغیر کسی چارجز کے دیا جائے گا اور ریٹرن ٹکٹ کی کنفرمیشن تک کے دودانیے کیلیے دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button