
خلیج اردو
06 جون 2021
لاہور : پاکستان کی معروف اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ حریم شاہ کی جانب سے کی گئی ہوائی فائرنگ سے خواف و ہراس پھیلا ہے اور اس کی پاداش میں اس پر مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں حریم شاہ کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا ۔
اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کافی تنقید کی تھی۔







