
خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے قریب اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف اسلام آباد کی مشترکہ کارروائی میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق موٹروے انٹرچینج اسلام آباد کے قریب مزدا ٹرک سے 106 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لیے گئے۔
برآمدشدہ منشیات میں 62 کلو 400 گرام چرس اور 44 کلو 400 گرام افیون شامل ہے۔
شیخوپورہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ نامی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں جی ٹی روڈ اٹک پر ملزم کے قبضے سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اپر دیر کے رہائشی سجاد احمد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔