متحدہ عرب امارات

کسی ایک فراد پر تنقید کو اداروں پر تنقید نہیں کہا جا سکتا،سلامتی کے اداروں پر تنقید دیکھنی ہو تو موجودہ وزیر دفاع کی پارلیمنٹ میں مشہور زمانہ تقریر کو سنا جائے

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے افواج پاکستان کے گزشتہ روز بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ افراد پر تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے آئی ایس پی آر کے کل کے بیان پر کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف بےبنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔عمران خان نے اداروں کیخلاف بات کرنے کے بجائے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی ضرورت پر آواز اٹھائی ہے۔

مسٹر عمر نے کہا ہے کہ افراد پر تنقید کو ہرگز اداروں پر تنقید کا رنگ نہ دیا جائے۔آئی ایس پی آر بتائے اگر اداروں کا کوئی شخص کوئی غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں تو جنرل آفیسرز تک کا کورٹ مارشل کیا گیا۔ اگر اداروں کے افراد ایسے کام کرتے ہیں جس سے کورٹ مارشل کے حقدار ٹھہرتے ہیں تو انفرادی حیثیت میں ان پر تنقید کیوں ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افراد پر تنقید کو اداروں پر تنقید کا رنگ دینے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ اہلکاروں کیجانب سے قومی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر ادارہ محبت و احترام کا حقدار ہے۔ ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر ایک شخص بھی اسی احترام و محبت کا حقدار ہو۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر ڈی جی آئی ایس پی آر سننا چاہتے ہیں کہ شہداء اور اداروں توہین کیا اور کیسے ہوتی ہے تو مدد کئے دیتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر موجودہ وزیرِ دفاع کی قومی اسمبلی میں مشہورِ زمانہ تقریر سماعت فرمائیں۔ وزیر موصوف نے ایوان میں کھڑے ہو کر برملا کہا تھا کہ اداروں بے عوام کی ہڈیوں سے گوشت تک نچوڑ اور اتار لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button