
خلیج اردو
13 فروری 2021
ابوظبہی : پاسپورٹ سے لے کر ڈائمنڈ رینگ ، والٹ ، موبائل فون اور دیگر قیمتیں چیزوں کا گم ہوجانے کے امکانات موجود ہیں۔ ایسے میں متحدہ عرب کے قوانین اور سرکاری مشینری کی مدد لیتے ہوئے کیسے اپنی کھوئی ہوئی چیز دوبارہ مل سکتی ہے ؟ اگر آپ سے کچھ گم ہونے کے بجائے آُ نے کچھ ڈھونڈ لیا ہے تو کیسے اسے مالک تک پہنچائیں گے؟
2018 میں ایک امریکی سیاہ سے دبئی میں ان کا پرس گم ہو گیا تھا اور وہ مختلف سیاحتی مقامات پر گھوم کر آئی تھی اور دبئی پولیس نے ان کے پرس کی تلاش کا مشن باخوبی اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔ آخر کار انتھک کاوش کے بعد ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے خاتون کا پرس برآمد ہوا۔
شارجہ میں جب ایک بزرگ شہری سے 2018 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ اپنی گاڑی بھول گیا تو پولیس نے اس کی مدد کی۔ بزرگ شخص اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد بھول گیا تھا کہ اس نے گاڑی کہاں پارک کی ہے جس کے بعد شارجہ پولیس نے اس کی مدد کی تھی کہ اس کی گاڑی کو ڈھونڈ کر اس کی مشکل حل کرے۔ اسی لیے اس سے ہٹ کر کہ آپ سے کیا چیز گم ہو گئی ہے ، آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے آپ گمشدہ چیزوں کی کھوج لگا سکتے ہیں۔
پولیس
متحدہ عرب امارات کی ہر امارت کی پولیس میں ایک سیکشن ہوتا ہے جس میں گمشدہ یا ملنے والی اشیاء کے بارے میں رپورٹ کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے متعلقہ لوگ پولیس میں شکایت کرتے ہیں۔ اگر کوئی ٹیلی فون نمبر ، ای میل یا ویب سائیٹ وغیرہ کی معلومات نہیں اور آسان طریقہ کہ جس سے پولیس کے ساتھ رابطہ کیا جا سکے ، وہ یہ ہے کہ قریبی پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کی جائے۔
تاہم آپ پولیس کو مندرجہ طریقوں سے رابطہ کرکے ان کی مدد لے سکتے ہیں۔
متحدہ عرب میں میں کہیں سے بھی پولیس تک پہنچنے کیلئے 901 ایک نمبر ہے جس پر رابطہ کرکے آپ مدد لے سکتے ہیں۔
ابوظبہی میں پولیس کال سنٹر سے 8003333 پر کال کرکے آپ مدد لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ [email protected] پر رابطہ کرکے بھی ابوظبہی پولیس کو اپنی شکایت بتائی جا سکتی ہے۔
دبئی پولیس کی ویب سائیٹ http://www.dubaipolice.gov.ae پر آپ گمشدہ اشیاء کی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ دیگر ایمریت میں آپ وزارت داخلہ کے ساتھ شکایت درج کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے ویب سائیٹ www.moi.gov.ae پر جاکر آپ شکایت درج کر سکتے ہیں یا وزارت داخلہ کے اپلیکیشن MOI UAE app کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کیلئے شکایت کنند کو اپلیکیشن میں اپنی شناخت کے بدلے خود کو رجسٹر کرنا ہوگا اور ایک بار کوئی چیز گم ہونے کی صورت میں اس اپلیکیشن کے لاسٹ این ڈ فاؤنڈ سروس کا استعمال کرکے سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ سے کوئی چیز پبلک ٹرانسپورٹ جیسے ٹیکسی ، بس ، ٹریم یا میٹرو میں گم ہو جائے تو متعلقہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ اس کیلئے دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانپوسرٹ اتھارٹی کا نمبر 9090 ، ابوظبہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا نمبر 80088888 ہے اور انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر کا نمبر 600535353 ہے۔
شارجہ میں شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 600522282 اور عجمان ٹرانسپورٹ 600 599997 جبکہ راس الخیمہ میں 8001700 ، فوجیرہ ٹرانسپورٹیشن کوآپریشن 092244411 پر رابطہ کرکے گم شدہ اشیاء کی شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔
اگر عوامی مقامات پر کوئی چیز گم ہو جائے جیسے اہیئرپورٹ ، ریستورانوں ، ہوٹلز اور حکومتی محکموں میں کچھ گم ہو جائے تو انہیں علاقوں سے ملنا ممکن ہے۔ اس کیلئے آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ متعلقہ عوامی مقام میں لاسٹ اینڈ فاؤنڈ کے محکمے میں جاکر شکایت درج کرائیں۔
Source : Khaleej Times







