متحدہ عرب امارات

گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیاں، ون بیٹل آفٹر این آدر نو کیٹیگریز میں سرفہرست

خلیج اردو
گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ہالی ووڈ کی فلم ون بیٹل آفٹر این آدر بہترین فلم سمیت نو کیٹیگریز میں نامزد ہو کر سب سے آگے رہی ہے۔ فلم سینٹی منٹل ویلیو آٹھ نامزدگیوں کے ساتھ دوسری جبکہ سنرز سات کیٹیگریز میں شامل ہو کر تیسرے نمبر پر رہی۔

سیریز کیٹیگری میں وائٹ لوٹس چھ نامزدگیوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔ اداکاری کے شعبے میں جولیاء رابرٹس اور جینیفر لارنس بہترین اداکارہ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ آسکر آئزک، مائیکل جارڈن اور ڈوئین جانسن بہترین اداکار کے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ نامزدگیاں رواں سال ہالی ووڈ کی تخلیقی دوڑ اور سخت مقابلے کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button