خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 13اگست کو حقیقی آزادی جلسےمیں فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکا اعلان کرینگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے، کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےان کی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیا گیا
rule by a cabal of crooks & their handlers brought to power through US regime change conspiracy. Will our ppl bow down before this conspiracy in fear or, as a nation, face up to the challenge? On 13 Aug at our Haqeeqi Azadi jalsa I will announce our plan to counter this fascism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
عمران خان کا کہناتھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کے اقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کےنرغےمیں ہے
مسٹر خان نے عوام سے سوال کیا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 13اگست کو اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبے کا اعلان کرینگے۔