
خلیج اردو
24 مئی 202
دبئی : دبئی میں فوجداری عدالت نے تین خواتین کو 6 مہینوں کی جیل کی سزا اور ہر ایک کو 5 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔ خواتین نے بھیک مانگنے کیلئے اپنے بچوں کا استحصال کیا تھا۔
دبئی پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نائف پولیس تھانہ میں حکام نے اطلاع ملنے پر کارروائی کے بعد ایک خاتون کو ایک تجارتی مرکز کے قریب گرفتار کیا گیا۔
ایک عرب نژاد شخص نے بتایا کہ آٹھ سالہ عرب لڑکا سڑکوں پر راہگیروں سے بھیک مانگتا ہوا پایا گیا ہے۔
پولیس نے اس لڑکے کا سراغ لگا لیا اور اس کی والدہ کو بھی گرفتار کرلیا ، جو دو دیگر عرب خواتین اور ان کے بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات آئی تھی۔
تینوں خواتین اپنے بچوں سے بھیک مانگ کر پرتعش زندگی گزار رہی تھی۔ ان میں سے دو خواتین دبئی ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوئیں۔
تینوں خواتین نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔
Source : Khaleej Times







