متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : تین دنوں کیلئے مفت پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
25 مارچ 2021
دبئی: دبئی میں آج سے تین دنوں کیلئے پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق ملٹی اسٹوری پارکنگ کے علاوہ تمام پارکنگ پر تین دنوں کیلئے کوئی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

یہ ایڈوائزری دبئی کے رولرز کورٹ کی جانب سے ایک اعلان کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سرکاری ادارے تین دنوں تک کام نہیں کریں گے اور یہ اس کے بعد فیصلہ ہوا جب دبئی کے نائب حمکران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا تھا۔

مفت پارکنگ 25 مارچ سے 28 مارچ تک کیلئے ہوگی۔ 28 مارچ کو معمول کے مطابق پارکنگ ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button