متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سمارٹ پراجکٹ لایا جائے گا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ میں اعلان کیے جانے والے منصوبے سے نظام ٹریفک کو ہموار بنایا جائے گا۔ اس سے ٹریفک کے مسائل میں بیس فیصد تک کمی آئے گی۔

سمارٹ ٹریفک کنٹرول سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کا استعمال تریفک سگنل میں کیا جائے گا تاکہ وہ دیکھیں کہ رش کتنا ہے اور اس حساب سے نظام کو کنٹرول کرے۔

نیا پروجیکٹ ٹریفک کو ہموار بنائے گا ، حفاظت کی سطح میں اضافہ کرے گا ، تصادم کو کم کرے گا اور ٹریفک سٹاپ سے کاربن کے اخراج کو کم کرکے آلودگی کی سطح کو کم کرے گا۔

اس کا اعلان منگل کے روز شارجہ کے ولی عہد شہزادہ اور نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی نے کیا جو شارجہ ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین بھی ہے۔

کونسل نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ڈپلومہ کے چھٹے بیچ کیلئے امیدواروں کی منظوری بھی دی۔ یہ ڈپلومہ ان افراد کے اسکلز کو بہتر بنانے میں مددگار ہے جو بچوں کی تحفط کیلئے کام کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button