متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایسے شاپنگ بیگ لانچ کر دیے گئے جو جانور بھی کھا سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دنیا میں سب سے زیادہ پائیدار سمجھے جانے والے ایک نئے قسم کے کیریئر بیگ کو متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس شاپنگ بیگ کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ  بائیوڈولومر نامی ایک جدید مادے سے تیار کردہ یہ  تھیلیاں درحقیقت جانوروں کے کھانے کے لئے بھی محفوظ ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بائیوڈولومر 50 فیصد کیلشیم کاربونیٹ اور 50 فیصد پودوں پر مبنی ہے۔ یہ مواد نئے شاپنگ بیگ کو پائیدار اور کمپوسٹبل بنا دیتا ہے۔ مینوفیکچرر کے مطابق ان شاپنگ بیگز کو 60 بار تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور جب انکی مزید ضرورت ہوگی اور انہیں پھینک دیا جائے گا تو یہ بیگ چھ یا نو ماہ کے اندر اندر زمین یا پانی میں ختم ہو جاتے ہیں۔

بائیو ڈولومر بنانے والی کمپنی ہیپی ڈولفن کے بانی ڈیوڈ ہیوز کا کہنا ہے کہ ” بے احتیاطی سے پھینکے گئے پلاسٹک کا کچرا نگل جانے سے مرنے والی جنگلی حیات کے بارے میں ہم سب پریشان ہیں۔ اور یہی پلاسٹک ہماری فوڈ چین میں بھی استعمال ہوتا ہے”۔

بائیوڈولومر دنیا کے اعلی ماحولیاتی پیکجنگ سائنسدانوں میں سے ایک اور ٹٰیٹرا پیک تیار کرنے والے آدمی آکے روزن نے تیار کیا ہے۔

روزن نے بائیو ڈولومر کی تیاری کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم نے قدرت کی طرف سے کی جانے والی پرفیکٹ پیکجنگ کی کاپی کی ہے۔ جیسا کہ انڈا 90 فیصد کیلشیم کاربونیٹ اور 10 فیصد پروٹین سے مل کر بنا ہے۔ ہم قدرت سے مستعار لیتےہیں اور اسی کو واپس لوٹا دیتے ہیں”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بائیو ڈولومر بیگز کو جانور اور سمندری حیات آسانی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ پودوں اور چالک سے تیار کردہ ہے۔ "اور یہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر تحلیل ہو جاتا ہے”۔

اس بیگ تیار کرنے والی کمپنی اس بیگ کو امارات میں موجود بڑی سپر مارکیٹوں میں تقسیم کی تیاری کر رہی ہے۔ اور دیگر صنعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں تاکہ وہ بھی پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے میں انکی مدد کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button