خلیج اردو 14 دسمبر 2021
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی ایک فلکیاتی ٹیم نے تین نئے متغیر ستارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان ستاروں کا نام مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ٹیم کے سربراہ نظر حزام سلام نے ستاروں اور ان کے ناموں کو انٹرنیشنل ویری ایبل سٹار انڈیکس میں درج کیا ہے۔نظر سلام نے بتایا کہ امریکن ایسوسی ایشن آف ویری ایبلز اسٹار اوبزرور نے ان ستاروں کو تسلیم کرتے ہوئے رجسٹرڈ کر لیا ہے۔
ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی فلکیاتی ٹیم نے گزشتہ برس ایک ارب سال قبل نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد گردش کرنے والے دو سیاروں کو دریافت کیا تھا۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES







