
خلیج اردو
22 ستمبر 2021
ابوظبہی : بہت جلد ابوظبہی بھر میں ویکسین اور بلڈ یونٹس کی ترسیل کیلئے ڈرون کا استعمال ہو گا۔ حکام کے مطابق مختلف میڈیکل سپلائی کو ہیلتھ کیئر سہولیات تک لیجایا جائے گا۔
ابوظبہی کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقہ میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیلوری نیوٹ ورک بنائے گا جو 2022 تک مختلف 40 اسٹیشن تک ترسیل کاکام کرے گا۔
ڈرون سے ترسیل کا نظام چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور ابو ظہبی کے ایمرجنسی رسپانس نیٹ ورک کا حصہ ہوگا۔
ویکسین اور بلڈ یونٹس سمیت یہ بغیر پائلٹ کے چھوٹے ڈرون ادویات اور شہر کے آس پاس لیبارٹریوں ، فارمیسیوں اور بلڈ بینکوں کے درمیان مختلف نمونوں کی جانچ بھی کریں گی۔
یہ اقدام صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ہنگامی ردعمل اور استعداد کو بڑھانے اور مریضوں کیلئے نتائج دینے میں کام آئے گا۔
محکمہ صحت عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر ابوظبہی کو وہ پہلے شہر بنائیں گے جو ان سروسز کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
ڈی او ایچ اور جنرل سول ایوی ایشن ، سکائی گو اینڈ میٹرنٹ کے شراکت داری سے محکمہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے میں مدد دے گا۔
سکائی گو اور میٹرنیٹ نے اس حوالے سے پہلا فیز مکمل کیا ہے اور دوسرے فیز پر کام ہورہا ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور ڈرون اپلیکیشن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
Source : Khaleej Times







